• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو مجھے سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرنا پڑتا، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو انہیں سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرکے کہنا پڑتا کہ میرے سپریم لیڈر آپ کیسے ہیں جناب؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایران پر بمباری کی جاتی۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت سادہ سی بات ہے، امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے سکتا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔

ڈیووس میں خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا  تھا کہ اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید