اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں علی الطاہر پہاڑی سلسلے پر حزب اللّٰہ کی زیرِ زمین سرنگیں تھیں۔
دو کلومیٹر تک پھیلی سرنگیں تباہ کرنے کے لیے گیارہ سو ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔