کینیڈا، لاوال میں بس ڈے کیئر سینٹر سے جاٹکرائی، 2 بچے ہلاک ہوگئے

February 09, 2023

سوشل میڈیا

کینیڈا کے شہر لاوال میں سٹی بس ڈے کیئر سینٹر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ڈے کیئر کے 6 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈرائیور پر قتل اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، بس ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں 5 سال سے کم عمر کے 80 بچے موجود تھے۔