• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشدگی کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی عوام میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتِ حال سے باخبر رہنے کی جستجو بھی بڑھتی ہوئی دکھائی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ٹرینڈز نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران، 7 سے 12 مئی 2025 کے دوران پاکستانیوں اور بھارتیوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا اس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

 گوگل کی شائع ہونے والی فہرست کے مطابق حالیہ تنازع کے دوران پاکستان میں رافیل کے بعد ایئر وائس مارشل (اے وی ایم) اورنگزیب احمد کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ بھارت میں 10 ملین سے زیادہ لوگوں نے صرف ’سیز فائر‘ کا مطلب تلاش کیا۔

مذکورہ ڈیٹا کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتِ حال کے دوران ایک کروڑ بھارتیوں نے گوگل پر سیز فائر یعنی جنگ بندی کا مطلب تلاش کیا جبکہ ’آپریشن سندور‘ اور ’ماک ڈرل‘ بالترتیب 50 لاکھ اور 10 لاکھ تلاش کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ تھے۔

دوسری جانب گوگل کے 7 سے 12 مئی کے دوران ریکارڈ کیے گئے تلاش کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے پاکستان میں 2 لاکھ سرچس کے ساتھ لڑاکا طیارے ’رافیل‘ اور ’ اے وی ایم اورنگزیب احمد‘ سرفہرست رہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں اے وی ایم اورنگزیب احمد اپنی بہادری و شجاعت کے ساتھ ساتھ اپنی پُرسکون، مزاحیہ اور دلکش شخصیت کی وجہ سے پاکستان کے نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکے ہیں۔

مختلف پریس کانفرنس میں انہوں نے پاکستان ایئر فورس کی ترجمانی کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات اور بھارتی فضائیہ کو اپنے مخصوص انداز میں روسٹ کرتے رہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نوجوان پاکستانیوں میں خاصی شہرت حاصل کرلی ہے۔ 

خاص رپورٹ سے مزید