• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت تب سامنے آئی جب جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع مکمل جنگ کی شکل اختیار کرنے کے خطرے سے دوچار تھا۔

امریکی ثالثی اور سفارتی بیک چینلز نے اس تصادم کو روکا لیکن صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر پیشکش نے نئی دہلی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ بھارت میں اس کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، بھارتی ٹرمپ کے بیان کو مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید