دو ستاروں والا سب سے بڑا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

June 14, 2016

امریکا میں ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر دو ستاروں والا سب سے بڑا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہاں زندگی کا امکان موجود ہے۔

ناسا کے ماہرین فلکیات نے کیپلر خلائی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے یہ سیارہ دریافت کیا ہے جس کا اپنے سورج سے فاصلہ اتنا ہے جہاں پر زندگی کا امکان موجود ہے۔

کیلیفورنیا میں امریکن ایسٹرو نومیکل سوسائٹی کے اجلاس میں اس نئے انکشاف سے آگاہ کیاگیا ہے جس میں بتایا ہے کہ گیس کی موجودگی والے اس سیارے کا سائز جیوپیٹر جتنا ہے اور اس کا آربٹ بہت بڑا ہے۔

یہ ستارہ اپنے دو ستاروں کے اطراف 1107 دنوں میں چکر پورا کرتا ہے ، یہ 2005 کے بعد سے یہ اس طرح کی 11ویں دریافت ہے۔