میری اور شبانہ کی دوستی کا شادی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکی، جاوید اختر

February 20, 2023

فائل فوٹو

بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی دوستی پر بات کی ہے۔

جاوید اختر نےلاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جگہ لکھا ہےکہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہےکہ شادی بھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکی۔

اُنہوں نے لاہور کی انفرادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عمدہ لوگ ہیں، محافل کمال کی ہوتی ہیں اس لیے آئندہ کبھی بلائیں تو ایک ہفتے کیلئے بلائیں، تین روز میں میرا کام نہیں بنتا جیسے ہی لوگ اچھےلگنے لگتےہیں تو لاہور سے واپس جانےکا وقت ہوجاتاہے۔

جاوید اختر نے معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، چاندنی جہاں گرے منظر خوبصورت کردیتی ہے۔

یاد رہے کہ جاوید اختر نے بھارتی اداکارہشبانہ اعظمی سے 1984ء میں شادی کی تھی۔