وزیرخزانہ آج وفاقی بجٹ میں اہم ردوبدل کا اعلان کرینگے

June 15, 2016

وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے میزانیہ سازوں کا حتمی اجلاس آج بدھ کے روز طلب کرلیا ہے۔ ان فیصلوں کو وزیرخزانہ کی بجٹ پر عام بحث سمیٹنے کی تقریر میں سمویاجائے گا۔

آج بدھ کی شام وفاقی وزیرخزانہ وفاقی بجٹ پر9روزہ عام بحث کوسمیٹیں گے اور سینٹ کی تجاویز پر سٹیک ہولڈرز ٹریڈرز ملازمین صنعتکاروں کے مطالبات اور ارکان قومی اسمبلی کی سفارشات جو ملک قوم کے بہترین مفاد میں ہوگی سینیٹر اسحاق ڈار ان کو اپنی بجٹ پرعام بحث سمیٹنے کی تقریب میں شامل کریں گے ۔

اسطرح وزیرخزانہ کی وائنڈنگ اپ تقریر غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ اسمیں بعض بجٹ تجاویز واپس لی جائیں گی اور بعض میں ترامیم ہوں گی.