کروڑوں سال پرانے ڈائنو سارکے پاؤں کے نشانات دریافت

June 15, 2016

بھارت کی ریاست راجستھان سے کروڑوں سال قبل کرہ ارض سے معدوم ہوجانے والے دیو قامت جانور ڈائنو سار کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں جس نے سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جین آرین ویاس یونیورسٹی جودھ پور کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ڈائنو سار کے پیروں کے نشان 15کروڑ سال پرانے ہیں جو تقریبا تیس سینٹی میٹر لمبے ہیں۔

ان پیروں کی لمبائی سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ان ڈائنو سارز کا قد تین میٹر اور لمبائی 5سے 7میٹر رہی ہوگی۔