سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی

March 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 2000روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی کمی سے 1856ڈالر سے کم ہو کر 1849ڈالرفی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2ہزار روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 98ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 69ہزار 753 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2140 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔