انٹر بینک میں ڈالر 75؍ پیسے تک سستا

August 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کم ہو گئی ،یورو کی قیمت میں 80پیسے کی کمی ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 2روپے تک گھٹ گئی، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75 پیسے کی کمی سے 287.75 روپے سے کم ہو کر 287.00 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 288.00 روپے سے کم ہو کر 287.90 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 292.00 روپے سے کم ہو کر291.50 روپے اور قیمت فروخت 295.00 روپے سے کم ہو کر 294.50 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق 80 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 320.80 روپے سے کم ہو کر 320.00 روپے اور قیمت فروخت 324.00 روپے سے کم ہو کر 323.20 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی 372.30 روپے سے کم ہو کر 371.30 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کی کمی سے 376.00 روپے سے کم ہو کر 374.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 45پیسے کی کمی سے 287.46 روپے پر آگیا ۔