سونا فی تولہ 1100؍ روپے سستا

August 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 1942ڈالر سے کم ہو کر1940ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 21ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 90ہزار 72 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔