کراچی، نبی بخش میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

March 10, 2023

جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے نبی بخش میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق نبی بخش کے علاقے میں مقابلے کے بعد متعدد ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت عثمان اور جلیل کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان حالیہ متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان شیر شاہ، ماڑی پور روڈ اور اطراف میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں کرچکے ہیں۔