ڈالر، اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے بڑھ گئی

March 11, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام،اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت بھی ایک روپے گھٹ گئی،پاونڈ کی قیمت میں 50 پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 280.00 روپے اور قیمت فروخت 280.50 روپے پر مستحکم رہی ،لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 279.00 روپے سے بڑھ کر 280.00روپے اور قیمت فروخت 80 پیسے کے اضافے سے 282.00 روپے سے بڑھ کر 282.80 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 295.00 روپے سے کم ہو کر 294.00 روپے اور قیمت فروخت 298.00 روپے سے کم ہو کر 297.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 50 پیسے کے اضافے سے 330.50 روپے سے بڑھ کر 331.00 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 334.00 روپے پر برقرار رہی۔