سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی

March 11, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1819 ڈالر سے بڑھ کر 1834 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 97ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سےایک لاکھ 69ہزار 324 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2120 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔