کراچی ڈویژن میں 53 یونین کمیٹیز کا اضافہ،299 ہوجائیں گی

March 14, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن میں53یونین کمیٹیز (یوسیز)کا اضافہ کردیا، جو246سے بڑھ کر اب 299ہو جائیں گی۔لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپاٹمنٹ، گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے 7اضلاع کی بلدیاتی حدود میں واقع 246 یوسیز کے ذریعے اب تک بلدیاتی امور انجام دیے جارہے تھے، تاہم اب اس تعداد میں 53یوسیز کا اضافہ کیا جارہا ہے، جو بڑھ کر 299ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ 15جنوری 2023ء کو کراچی میں ہوئے بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے مذاکرات میں ایک مطالبہ یو سیز کی تعداد میں اضافے کا بھی کیا تھا، جسے اب حکومت نے مان لیا ہے۔