اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف شرائط سے مایوسی، 40 پوائنٹس کم

March 15, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف کی مزید شرائط سے سرمایہ کاروں میں مایوسی،خرید و فروخت میں نمایاں کمی سےمندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ،57.68 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 29 ارب 38 کروڑ 31 لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم 35.96 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نئی شرائط اور اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ،خرید و فروخت میں کم دلچسپی کے باعث منگل کو معمولی اتار چڑھاو کے بعدمندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 40.42 پوائنٹس کی کمی سے 41816.43 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 75.09 پوائنٹس کی کمی سے 15582.53 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 95.60پوائنٹس کی کمی سے 27369.37 پوائنٹس پر آگیا، منگل کو مارکیٹ میں 319 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،113 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔