انٹر بینک، ڈالر 2؍ روپے مہنگا

March 15, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ،یورو کی قیمت 1.50 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت 3.10 روپے تک بڑھ گئی ، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 280.00 روپے سے بڑھ کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 280.50 روپے سے بڑھ کر 282.50 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 280.00 روپے سے بڑھ کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 283.00 روپے سے بڑھ کر 285.00 روپے ہو گئی۔