انٹر بینک، ڈالر 50؍ پیسے مہنگا

March 16, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے اوراوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں استحکام،پاؤنڈ کی قیمت خرید 10پیسے کم ہو گئی، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 282.00روپے سے بڑھ کر 282.50 روپے اور قیمت فروخت 282.50 روپے سے بڑھ کر 283.00روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 282.00روپے سے بڑھ کر 283.00 روپے اور قیمت فروخت 285.00 روپے سے بڑھ کر 286.00 روپے ہو گئی ہے۔