سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپا گئے

March 18, 2023

فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔