نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

March 20, 2023

نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کل طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اتھارٹی کا مس یوز کیا۔

نیب نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ آپ نےریاستی تحائف کو بیچا اور ڈکلیئر نہیں کیا۔

نیب کے نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔