کل لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گی، بہت اہم کیس ہے، عمران خان

March 20, 2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے، یہ بہت اہم کیس ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے سے طاقتور کی طرف سے عدالتی فیصلوں کے احترام کے مستقبل کا تعین ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمت سے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کریں گے۔