اسٹاک مارکیٹ، IMF معاہدے میں تاخیر کے اثرات، 411 پوائنٹس کی کمی

March 21, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت کےدباؤ میں اضافے سے نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ،کے ایس ای100انڈیکس میں 411پوائنٹس کی کمی ،41ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ،54.51فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 73ارب 59کروڑ 2 لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم 13.25فیصد زیادہ رہا تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں مسلسل تاخیر اور اس بارے میں بڑھتی بے یقینی سے پیر کو سرمایہ کاروں میں بھی بے چینی نظر آئی اور انہوں نے سرمائے کے انخلاء پر توجہ مرکوز رکھی جس سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 411.50 پوائنٹس کی کمی سے 41329.95 پوائنٹس سے کم ہو کر 40918.45 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔