سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم کے تدارک کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

March 23, 2023

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے تدارک کےلیے وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا افسران شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور فیس بک کے بعض اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔

اس ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہوگی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات بھی دے گی۔