لوگ ڈرامہ کے کردار کو برا کہنے کے بجائے مجھے برا کہہ رہے ہیں، سبینہ فاروق

March 23, 2023

اداکارہ سبینہ فاروق کا کہنا ہے کہ لوگ ڈرامے کے کردار کو برا کہنے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں، مجھے اور میرے والدین کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سبینہ نے کہا کہ میں سب معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو زیادہ دل پر نہیں لیتی، نا ہی یہ سب میری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

سبینہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم باقی لوگ جو منفی کردار ادا کرتے ہیں وہ اس تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بد دعائیں دیتے ہیں، فیملی تک جاتے ہیں، کردار کو نہیں میرا نام لے کر برا بھلا کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ جیو ٹی وی پر آج کل ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نشر ہو رہا ہے جس میں سبینہ منفی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے کردار کا نام ’حیا‘ ہے۔