اشیائے خورونوش کی مناسب قیمت پر فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات

March 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے ماہ رمضان میں اشیا ئے خوردونوش کی مناسب قیت پر فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،ہول سیلرز، ریٹیلرز، فارمرز ور مالکان کے تعاون اور مشاورت سے ما ہ رمضان میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ،گروسری آئٹمز، پولٹری، میٹ اور بیکری کے آئٹمز سمیت اشیا ئے خوردونوش کی سرکاری نرخ کی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں علاوہ ازیں شہر کے تمام اضلاع میں لگائے گئے اٹھائیس بچت بازار میں مالکان اور ہول سیلرز کے تعاون سے رعائتی اسٹالز لگائے گئے ہیں، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف سپلائی کے افسران کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔