صوبائی حکومت کا مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

March 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ماہ رمضان میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، یہ پروجیکٹ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کا سب اہم پروجیکٹ ہے۔فیصلہ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں۔