ڈالر، اوپن مارکیٹ میں استحکام

March 25, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت ایک روپے کم ہو گئی ،پاؤنڈ 2 روپے سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بینکوں میں لین دین بند ہونے کی وجہ سے انٹر بینک ریٹ جاری نہیں کیا گیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قیمت خرید 282.00 روپے اور قیمت فروخت 285.00 روپے پر برقرار رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 302.00 روپے سے کم ہو کر 301.00 روپے اور قیمت فروخت 305.00 روپے سے کم ہو کر 304.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 2 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 344.50 روپے سے کم ہو کر 342.50 روپے اور قیمت فروخت 348.00 روپے سے کم ہو کر 346.00 روپے ہو گئی۔