• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی: ناصر جنجوعہ

سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ—فائل فوٹو
سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ—فائل فوٹو

سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کر کے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسے سیز فائر کی درخواست ہماری تھی۔

قومی خبریں سے مزید