نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند

March 25, 2023

اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے۔

نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

سی اے اے کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔