کراچی میں رمضان فٹبال کا بڑا میلہ سج گیا

March 26, 2023

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں رمضان فٹبال کا افتتاح کرتے ہوئے

سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نےکراچی میں رمضان فٹبال کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فٹبال کو کک لگائی جس سے فٹبال سامنے کھڑے فوٹوگرافر کو جا لگی۔

اس صورتِ حال پر صوبائی وزیر نے فوٹو گرافر سے معذرت کی۔

کراچی میں ہونے والے اس ایونٹ میں شہر کی 8 ٹیمیں شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی بھی ایکشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان آرمی نے ٹائٹل حاصل کیا تھا۔