خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی ضمانت پر رہائی کا حکم

March 27, 2023

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کی انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم نکایت پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ منتی کی حدود میں 2014ء میں امن لشکر کے سرابراہ پر ہونے والے خودکش حملے میں مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہولت فراہم کی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاتھا۔