شیخ رشید کی بَچھڑے کو دودھ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

March 27, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیا، انوکھا انداز دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

جہاں سیاست میں اس وقت دما دم مست قلندر کی سی صورتحال ہے وہیں سادہ طبیعت رکھنے والے معروف سیاست دان، شیخ رشید احمد گائے کے بچھڑے کو اپنے ہاتھوں سے دودھ پلاتے اور پیار کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ ویڈیو شیخ رشید کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جسے تاحال اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد خود کو عوامی لیڈر کہتے ہیں اور اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس قسم کی متعدد ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی رہتی ہیں جن میں وہ کہیں بغیر گارڈز کے ناشتہ تو کہیں لوکل مارکیٹ میں خرید و فرخت کر رہے ہوتے ہیں۔