اسموگ کی شکایات کے ازالے کیلئے ’سانس ایپ‘ تیار، ٹیسٹ رن کا آغاز

March 28, 2023

لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ڈی ایم اے توقیر محمود وٹو نے کہا ہے کہ معزز ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سموگ سے متعلق شکایات کے لیے سانس ایپ تیار کر لی گئی ہے اور ٹیسٹ رن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سموگ کی روک تھام اور سانس ایپ کی لاؤنچنگ بارے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔