افطار کے برتن دھونے کی دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی

March 28, 2023

فائل فوٹو

رمضان شریف میں خواتین کی مصروفیت کچن میں بڑھ جاتی ہے اور افطار کے بعد برتن دھونا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جسے اس ویڈیو میں دلچسپ انداز میں آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

رمضان کے آتے ہی جہاں خواتین کے کاموں میں اضافہ ہو جاتا ہے وہیں جھوٹے برتن دھونا بھی ایک تھکا دینے والا مرحلہ ہوتا ہے خصوصاً افطار کے بعد برتن دھونے کے لیے خواتین کو باقاعدہ اپنا پہلے دماغ بنانا پڑتا ہے۔

ہر سال رمضان میں افطار کے بعد جھوٹے برتنوں سے متعلق خوب میمز وائرل ہوتی ہیں، اس بار ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو خواتین کے کام آئے نہ آئے مگر اِنہیں ہنسنے پر مجبور ضرور کر دے گی۔


اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برتنوں کو واشنگ مشین میں ڈال کر خوب گھمایا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے جسے دیکھ کر یقیناً آپ بھی ہنس دیں گے مگر یاد رکھیں یہ صرف ایک میم مٹیریل ہے، برتن ابھی بھی آپ کو روایتی انداز میں ہی دھونا پڑیں گے۔