کراچی میں 15 سالہ لڑکے پر فائرنگ کی تحقیقات میں اہلکاروں کی غفلت سامنے آئی ہے، پولیس

March 29, 2023

فائل فوٹو

پولیس حکام نے کہا ہے کہ نیوگولیمار چورنگی کے قریب اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کی ابتدائی تحقیقات میں اہلکاروں کی غفلت سامنے آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ہوئی تھی، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موبائل انڈر پاس کے قریب موجود تھی۔

پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کے نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، واقعےکی تفتیش جاری ہے، ابھی تک کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے رضویہ میں 15سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

عینی شاہد دوست کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر زخمی ایان نے بائیک واپس گھمائی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔