میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، حریم شاہ

March 29, 2023

متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مومن ايک ہی سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو محسوس ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو اس سے دوری اختیار کرلینی چاہیئے۔ یہ ہی بہترین عمل ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے اسے پُرسکون انداز میں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ان سے دعاؤں کی التماس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو کوسا تھا۔