• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل

حریم شاہ، فوٹو انسٹاگرام
حریم شاہ، فوٹو انسٹاگرام 

متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

حریم شاہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یااللّٰہ، میں بہت کمزور ہوں، تو میری مدد فرما، رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر،  تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللّٰہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔

اُنہوں نے اس ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے دعاؤں کی التماس کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں‘۔


اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اس وقت  ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہت ہمت اور بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے‘۔

حریم شاہ نے کہا کہ’مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا ہمت سے مقابلہ کرے‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کچھ عرصہ قبل نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں لیکن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔

حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکیہ میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید