چھوٹے گھر کی خواہش، بریڈ پٹ نے اپنا 1.9 ایکڑ کا گھر بیچ دیا

March 30, 2023

فوٹو: فائل

نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اپنا 30 سال پرانا گھر فروخت کردیا۔ اب اس سے چھوٹے گھر میں رہنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے علاقے کے لاس فیلز میں واقع یہ گھر گزشتہ تین دہائیوں سے بریڈ پٹ کی ملکیت رہا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار اداکار جنوری میں اس گھر کو چار کروڑ امریکی ڈالر (11 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

فوٹو: فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ ایک اعشاریہ 9 ایکڑ کے رقبے پر محیط اس گھر کو اس لیے فروخت کیا، کیونکہ وہ لاس اینجلس کے دوسرے علاقے میں اس سے چھوٹے گھر میں رہنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی گھر ہے جہاں بریڈ پٹ اپنی سابقہ اہلیہ اینجلینا جولی اور اپنے 6 بچوں کے ہمراہ رہتے رہے تھے۔ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی میں 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔