پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

April 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا انڈیکس ایک بار پھر40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں14ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا جس سے سرمائے کا کل حجم 61کھرب روپے سے بڑھ گیا 52فیصد حصص کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 152.48پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39848.35پوائنٹس سے بڑھ کر40000.83 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح85.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14767.02 پوائنٹس سے بڑھ کر14852.81پوائنٹس پر آگیا مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے سرمائے میں 14ارب 51کروڑ73لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کی کل مالیت 60کھرب 93ارب 65 کروڑ25لاکھ روپے سے بڑ ھ کر61کھرب 8 ارب 16کروڑ99لاکھ روپے ہو گئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو3ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 22لاکھ حصص کے سودوں کہی خرید و فروخت ہوئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مجموعی طور پر 294 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،110میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔