ماں کا بیٹی کو موبائل فون دینا مہنگا پڑگیا

April 01, 2023

فوٹو بشکریہ گوگل

امریکا کی ریاست میساچیوسیٹس میں خاتون نے ڈرائیونگ کے دوران اپنا فون 5 سالہ بیٹی کو دے دیا جس کے بعد اس نے اپنے لیے 3 ہزار ڈالرز کے کھلونے اور جوتے آرڈر کردیے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کے گھر سامان ڈلیور ہونے کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کی بیٹی نے یہ سب کچھ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 5 سالہ بیٹی نے اپنی ماں کے فون سے بچوں کی 10 موٹرسائیکلیں،10 جوتے اور ایک جیپ آرڈر کی تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے بیٹی کے آرڈر کیے گئے کچھ کھلونے سزا کے طور پر اسے نہیں دیے اور کہا ہے کہ جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی جائے گی اسے یہ کھلونے دے دیے جائیں گے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کمپنی کو سارا معاملہ بیان کیا جس کے بعد بہت ہی معمولی سا سامان واپس کرلیا گیا ہے۔