نرالی دوستی کی داستان سامنے آگئی، دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے چھوٹے کتوں کی ملاقات ہوگئی۔
یہ کوئی ڈزنی کی فلم کا سین نہیں بلکہ حقیقت ہے، جہاں دنیا کے سب سے اونچے اور سب سے چھوٹے کتوں نے پہلی بار ملاقات کی اور کمال کی دوستی قائم کر لی۔
4 سالہ پرل کی لمبائی صرف 3.59 انچ ہے، جو ایک بڑی چائے کی پیالی جتنی لگتی ہے، دوسری جانب 7 سالہ ریجی کی لمبائی 39.6 انچ ہے جو ایک کنگ سائز بیڈ کے آدھے حصے کے برابر ہے۔
پرل کی مالکن وینیسا سیمبلر کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ پرل کو علم ہے کہ وہ کتنی چھوٹی ہے، وہ بڑے کتوں سے مل کر ہمیشہ خوش ہوتی ہے۔
ریجی کے مالک سیم جانسن ریس نے کہا کہ دنیا کے سب سے چھوٹے اور سب سے بڑے کتے کو ملانا کچھ گھبراہٹ کا باعث تھا، لیکن ریجی نہایت نرم دل اور خیال رکھنے والا نکلا۔
واضح رہے کہ یہ منفرد ملاقات گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔