• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 115 سالہ خاتون دنیا کی سب سے طویل العمر زندہ انسان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا میں سب سے طویل العمر انسانوں میں زندہ ایک خاتون برطانیہ میں ہیں، ان کی عمر 115 برس ہے۔ اس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی ہے۔ 

ایتھل کیٹر ہیم برطانیہ کی بھی سب سے طویل العمر انسان ہیں، اس ہفتے انھیں اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔ 

اس وقت ان کی عمر 115 برس اور  252 دن ہے۔ انھوں نے طول العمر انسان کا یہ اعزاز ایناہ کینا بارو لوکاس سے لیا ہے، جو 30 اپریل 2025 کو برازیل میں 116 برس اور 326 دن کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ 

اس طرح ایتھل کیٹر ہیم نے دنیا کی معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز 115 برس اور 252 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ 

وہ برطانیہ سے یہ اعزاز اور ریکارڈ بنانے والی پہلی شخصیت ہیں۔ برٹش کاؤنٹی سرے سے تعلق رکھنے والی اور وہیں کی رہائشی ایتھل کیٹر ہیم 21 اگست 1909 میں ایک گاؤں شپٹن بیلنگر، ہیمشائر، سالسبری سٹی میں پیدا ہوئیں۔

1933 میں انکی شادی ہوئی اور 1976 میں شوہر کا انتقال ہوا جن سے ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ 

انھیں اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ان کی دونوں بیٹیاں انکی زندگی میں ہی اس دنیا سے چلی گئیں، جن میں سے بڑی بیٹی 2020 میں کینسر کی وجہ سے 82 برس کی عمر میں چل بسی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید