• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز سے چھلانگ لگاتے ہی اسکائی ڈائیور کا فون جیب سے نکل گیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

برطانیہ میں جہاز سے چھلانگ لگاتے ہی اسکائی ڈائیور کا فون جیب سے نکل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکائی ڈائیور کی جیب سے فون 14 ہزار فٹ کی بلندی پر نکلا تاہم وہ اسے ایک جنگل میں بالکل صحیح حالت میں مل بھی گیا جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔

37 سالہ کیسی فلے نامی تجربہ کار اسکائی ڈائیور پہلے بھی کئی مرتبہ ہوائی جہاز سے ایڈونچر کےلیے چھلانگ لگا چکے ہیں تاہم اس مرتبہ وہ اپنی جیب کو زپ کرنا بھول گئے تھے۔

کیسی فلے موبائل فون گرنے سے متعلق لاعلم تھے، انہوں نے بعدازاں جہاز میں موجود دیگر لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا کہ کہیں ان کا فون جہاز میں تو نہیں گرا؟

تاہم انہوں نے ایک ایپ کے ذریعے اپنا فون 4 میل دور جنگل میں ٹریک کیا جہاں وہ اسکائی ڈائیونگ کے بعد اترے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید