فیصل قریشی کی عامر لیاقت سےان کی موت سے 2 روز قبل کیا گفتگو ہوئی؟

April 01, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مرحوم سیاسی رہنما اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری گفتگو کی تفصیلات بتا دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار فیصل قریشی کو اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے افسُردہ دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے تمام سماجی تعلقات ترک کر دیئے تھے۔ بہت سے لوگوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔


انہوں نے خود سے غیر ارادی طور پر مجھے کال کی، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ اور اس کے ایک روز بعد ان کی خبر آگئی۔