پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، رانا ثناء اللّٰہ

April 01, 2023

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے حملے میں شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹے اپنی سر زمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، انشاء اللّٰہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔