زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کیس، 37 پی ٹی آئی کارکنان رہا

April 01, 2023

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں 37 پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کارکنوں کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہوسکی۔

پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تھانا ریس کورس کے مقدمے میں گرفتار کیے گئے تھے مگر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

استدعا ہے کہ شناخت نہ ہونے والوں کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جائے۔

عدالت نے37 کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔