اسلام آباد پولی کلینک اسپتال میں منکی پاکس آئسولیشن سینٹر قائم

April 26, 2023

فائل فوٹو

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں منکی پاکس فلٹریشن اور آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں 8 بیڈز کا منکی پاکس آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

پولی کلینک کے شعبہ ادویات اور جلد کے ڈاکٹر منکی پاکس کیس کا جائزہ لیں گے۔

ڈاکٹر معاذ کو منکی پاکس کیسز کےلیے پولی کلینک کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔