انٹر بینک، ڈالر 1.20 روپے تک مہنگا

May 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر 1.20روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 60 پیسے تک کی کمی ،پاؤنڈ کی قیمت ایک روپے بڑھ گئی، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے اضافے کے بعد 283.60 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے بڑھنے کے بعد 284.05 روپے سے بڑھ کر 285.25 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 285.00 روپے سے بڑھ کر 287.00 روپے اور قیمت فروخت 288.00 روپے سے بڑھ کر 290.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 60 پیسے کی کمی کے بعد 313.00 روپے سے کم ہو کر 312.40 روپے اور قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 316.00 روپے سے کم ہو کر 315.50 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 90 پیسے کے اضافے سے 358.50 روپے سے بڑھ کر 359.40 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 362.00 روپے سے بڑھ کر 363.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا منگل کو اسٹیٹ بینک کا کلوزنگ ریٹ 99 پیسے بڑھنے کے بعد 284.84 روپے ہو گئی ہے۔