سونا فی تولہ 3200؍ روپے مہنگا

May 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 3200 روپے اور چاندی 100 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2022 ڈالر سے بڑھ کر 2031 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3200 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 30ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2744 روپےکے اضافے سے ایک لاکھ 97ہزار 274 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے ،واضح رہے کہ یہ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔